بنگلورو،5؍جنوری (ایس او نیوز) بروہت بنگلورمہانگر پالیکے ( بی بی یم پی) بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( بی ڈی اے) بسکام، ضلع پنچایت سمیت مختلف محکمہ جات کے 12بدعنوان افسران کاپتہ لگاکر انسداد بدعنوانی بیورو ( اے سی بی) کے افسران نے کروڑوں روپے مالیت کے غیرقانونی اثاثوں کاپتہ لگایاہے۔ بنگلور، نلمنگل، چترادرگہ، داونگرے، بلاری، ہاسن، رائچور، وجئے پور سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں بیکوقت چھاپے مارے، بلاری ،سب ڈیویژن کے اسسٹنٹ کمشنر جی ٹی کمار سوامی سمیت 12بدعنوان اوررشوت خورافسران کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کاپتہ لگاکر ان کی دستاویزات اپنے قبضہ میں لے کر ان کی جانچ کررہے ہیں۔ کنگیری بسکام کے سپرنٹنڈنٹنگ انجینئرین آریم ناگراجن ، بی بی یم پی روڈ اور بنیادی سہولیات شعبہ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر بی یس پرہلاد، بی ڈی اے سٹی پلاننگ کے ڈپٹی ڈائرکٹر ،آروی کانت راج، بی بی یم پی سی وی رامن نگر ٹیکس افسر نرسمہالو، بھدراوتی نیراوری نگم اسسٹنٹ ایکزی کیٹیو انجینئر بی یس بالن کے مکانوں اوردفاتر پرچھاپے مارے گئے۔ داونگیرے پنالی کے کے پی ٹی سی یل اسسٹنٹ ایکزی کیٹیو انجینئر وینکٹیش ،ناراگندا تعلق پنچایت افسر اشوک گڈپا پاٹل، وجئے نگر ضلع پنچایت انجینئر شعبہ کے سپرنٹنڈنگ سومپاٹی،راوانی ،نلمنگل وجالا ہلی گرام پنچایت کے پی ڈی او ریکھا ، رائچور سٹی منسپل کونسل کے ینٹری انسپکٹر امریش بنچووارڈ، کے دفاتر اورمکانوں پربھی اے سی بی افسران نے چھاپے مارے، اور آمدنی سے زیادہ اثاثہ رکھنے کاپتہ لگاکر تمام دستاویزات اپنے قبضہ میں کرلئے۔ اے سی بی کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس الوک موہن نے بتایاکہ مذکورہ بدعنوان اوررشوت خورافسران کے قبضہ سے ضبط شدہ تمام دستاویزات اوراشیاء کی جانچ کی جارہی ہے انہوں نے بتایاکہ مذکورہ افسران سے رشوت حاصل کئے جانے کی کئی شکایتوں پر اے سی بی افسران نے ان بدعنوان افسران کے مکانوں اوردفاتر پر چھاپے مارکر کروڑوں روپیوں کی جائیداد رکھنے کاپتہ لگایاہے۔ انہوں نے بتایاکہ بلاری سب ڈیویژن افسرکمارسوامی کے چترادرگہ اوربلاری کے مکانوں پرچھاپے مارے گئے، اوران کے قبضہ سے کئی جائیدادوں کے دستاویزات ضبط کئے ہیں۔